the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
حیدرآباد۔27دسمبر(اعتماد نیوز) کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں پہلا بین الاقوامی جشن حضرت امیر خسرو ؒ 28 تا 30 دسمبر منعقد ہورہا ہے۔ اس سہ روزہ جشن میں ملک و بیرون ملک کے اسکالرس اور فنکار شرکت کررہے ہیں جو حضرت امیر خسرو ؒ کی ہمہ پہلو شخصیت کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور ان کے حیات‘ خدمات اور کارناموں کو تقریر اور ساز کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ مولانا سید فضل المتین چشتی گدی نشین بارگاہ حضرت غریب نواز ؒ اجمیر شریف نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اصدر جشن خسرو ؒ نے بتایا کہ سہ روزہ جشن کا پہلا پروگرام ’’تذکرۂ خسرو ؒ ‘‘ ہفتہ 28دسمبر کو 10:30 بجے دن جوبلی ہال باغ عامہ میں منعقدہ ہوگا۔ اس سہ روزہ جشن کا افتتاح ڈاکٹر عزیز قریشی گورنر اتراکھنڈ انجام دیں گے۔ مولانا سید فضل المتین چشتی گدی نشین صدارت کریں گے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے جناب وجاہت حبیب اللہ صدر نشین قومی اقلیتی کمیشن‘ سروے ستیہ نارائنا مرکزی مملکتی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز‘ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین‘ جناب محمد عابد رسول خان صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن‘ آغا حسن نوریان قونصل جنرل ایران‘ مراد عمرگولو قونصل جنرل ترکی شرکت کریں گے۔ جبکہ پروفیسر اکبر علی خان وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ ڈاکٹر شریف حسین سابق ڈین فیکلٹی آرٹس دہلی یونیورسٹی‘ ڈاکٹر دھرم پال سابق ڈین فیکلٹی آرٹس عثمانیہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر زاکرہ



سلطانہ صدر شعبہ فارسی جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی‘ مولانا مفتی ڈاکٹر سید سکندر علی جئے پور‘ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ کے خطابات ہوں گے۔ دوسرے دن اتوار 29 دسمبر کو 6 بجے شام للت کلا تھورنم اوپن تھیٹر باغ عامہ میں پروگرام ’’رنگ خسرو ؒ ‘‘ منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عزیز قریشی گورنر اتراکھنڈ شریک ہوں گے جبکہ مہمان اعزازی مراد عمرگولو قونصل جنرل ترکی‘ جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل ہوں گے۔ اس پروگرام میں استاد اقبال احمد خان(دہلی گھرانہ) ‘ استاد سعید ظفر کان(دہلی)‘ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد خان(شعبہ موسیقی دہلی یونیورسٹی)‘ دھننجئے کول (پٹیالہ گھرانہ)‘ شفیق الزماں تاجی(پاکستان)‘ ایس سارسوت (امریکہ) اور مقامی ممتاز فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تیسرے دن پیر 30 دسمبر کو 8 بجے شب بارگاہ حضرت شیخ جی حالی ؒ اردو شریف پتھر گٹی میں ممتاز قوال کلام خسرو ؒ پیش کریں گے۔ انہون نے بتایا کہ حکومت آندھراپردیش کے محکمہ سیاحت و تہذیب‘ قومی فونڈیشن برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے تعاون سے یہ جشن منعقد ہورہا ہے۔ ای ٹی وی اردو‘ ہندی ملاپ‘ ایم کیو ٹی وی اور دیگر میڈیا کے اشتراک سے یہ پروگرام ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔س موقع پر مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی صدر جشن خسرو ‘ مولانا افضل مرزا محبوبی نائب صدر‘ جناب خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جنرل سکریٹری‘ جناب ذاکر علی دانش جوائنٹ سکریٹری‘ نواب قاری اقبال علی خاں‘ نواب محمد بہادر خاں اور محمد منیر قریشی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.